امریکا کا کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادکئی ملکوں سے تجاوز کرگئی،ہلاکتوں کے تازہ اعدادوشمار بھی جاری

امریکا کا کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر
امریکا کا کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر 

واشنگٹن امریکا کوروناوائرس کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر ہے، اگرچہ اب تک دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں تاہم امریکا میں تیزی سے بڑھتی ہلاکتوں اور آئے روز ہزاروں نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے وہاں ہلاکتوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں؛ ۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں؛ ، اس وقت امریکہ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں؛ ۔

نیویارک میں جمعرات کو تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10000 کے اضافے کے ساتھ 161504ہو گئی؛ ۔ اور اس طرح امریکہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد سپین (153000) اور اٹلی (143000) سے بڑھ گئی ہے۔؛ 

چین میں، جہاں سے یہ وائرس سامنے آیا تھا وہاں کل 82000 کیسز رپورٹ ہوئے؛ ۔

امریکہ میں مجموعی طور پر 468895 کیسز سامنے آئے ہیں اور اموات کی تعداد تقریباً 16697ہے؛ ۔ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے 1.6 ملین تصدیق شدہ کیسز اور 95000 اموات ہو چکی ہیں؛ ۔

امریکا کا کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر 


اگرچہ نیویارک کی ریاست میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے لیکن وہاں ہلاکتوں کی تعداد (7000) سپین (15500) اور اٹلی (18000) سے کہیں کم ہے؛ ، حالانکہ یہ تعداد چین کے سرکاری اعداد و شمار (3300) سے دوگنی ہے۔؛ 

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے وقت میں عالمی ادارہ صحت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جب ملک میں ہزاروں افراد اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں؛ ۔
کراچی کے کس علاقے میں کورونا وائرس کے کتنے مریض ہیں ؟تشویشناک خبر سامنے آگئی؛. 

خیال رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد  16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس سے  ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے؛ ۔

اٹلی اب بھی اموات کی تعداد کے حوالے سے سب سے آگے ہے جہاں 18 ہزار200 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں؛. 

Post a Comment

Previous Post Next Post