لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے پر ، صرف 5 دنوں میں چین میں سیاحت سے کتنی آمدنی ہوئی؟ ناقابل یقین اعداد و شمار سامنے آگئے
لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے پر ، صرف 5 دنوں میں چین میں سیاحت سے کتنی آمدنی ہوئی؟ ناقابل یقین اعداد و شمار سامنے آگئے |
بیجنگ؛ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نئے کیسز نہ آنے کے بعد چائنیز حکومت نے نرمی کی تو شہریوں نے بڑی تعداد میں سیاحتی مقامات کا رخ کردیا؛ ۔
چائنیز میڈیا کے مطابق حکومت نے سفری پابندیوں میں نرمی کر دی ہے جس کے بعد 5 روزہ چھٹیوں میں عوام نے خوب سیرو سیاحت کی۔ چین میں یکم سے 5 مئی تک جاری رہنے والی چھٹیوں کے دوران 10 کروڑ 40 لاکھ لوگوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جس کے باعث 6 ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدنی ہوئی ہے؛ ۔
خیال رہے کہ :ان چھٹیوں کے دوران بیرون ممالک سے کوئی بھی سیر تفریح کے لیے چین نہیں گیا بلکہ یہ سارے چائنیز شہری ہی تھے جنہوں نے کئی مہینے بعد آزادی ملنے کا بھرپور جشن منایا ہے۔
Post a Comment