پاکستان میں بھی ’ کورونا وائرس ‘ کے وار تیز ، دنیا بھر میں اموات اور صحت یاب ہونے والوں میں اضافہ
COVID-19 updates |
پاکستان میں ” کورونا وائرس “ کے وار تیز ہو تے چلے جارہے ہیں اور اب تک ا س سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1865 ہو گئی ہے؛. جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیاہے؛ ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف اس وقت کورونا کے ساتھ فرنٹ لائن پر نبردآزما ہے اور قیمتی انسانوں کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں؛ ، پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ 12 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے؛ ۔
پاکستان میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا نطر آ رہا ہے ، مریض بڑھنے لگے، تعداد 1716 ہوگئی؛.
کورونا وائرس سے اب تک 58 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں؛ ، حکومت کی جانب سے مسلسل شہریوں کو گھروں میں رہنے کی کہا جارہا ہے؛ ۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اس وقت پنجاب میں ہیں جہاں 652 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر سندھ ہے جہاں اب تک 627 افراد میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تشخیص ہوئی ہے؛ ۔
خیبر پختون خواہ میں 221؛ ،بلوچستان میں 153؛ ، گلگت بلتستان میں 148؛ ، اسلام آباد میں 58 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے؛ ۔
دنیا میں کورونا کی صورتحال
پوری دنیا میں اب تک 7 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 37 ہزار 820 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں؛ ۔
سب سے زیادہ اموات اس وقت اٹلی میں ہوئیں اور یہ سلسلہ اب تک تھم نہیں پایا ہے ،جہاں اب تک 11 ہزار 591 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار تک جا پہنچی ہے؛ ۔
کورونا وائرس سے متاثرہ سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد امریکہ میں ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد میں مرض کی تشخیص ہو چکی ہے ، امریکہ میں 3 ہزار 170 افراد کی موت ہوئی ہے؛ ۔
سپین میں بھی صورتحال کافی خراب دکھائی دے رہی ہے جہاں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 716 تک جا پہنچی ہے جبکہ 87 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس سامنے آیا ہے؛ ۔
سعودی بادشاہ کے کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے اہم احکامات جاری
سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مملکت میں کورونا وائرس کا شکار سعودی شہریوں سمیت تارکین وطن کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی علاج معالجے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔سعودی عرب میں اب تک 1453 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 115 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں
Post a Comment