کورونا سے متاثرہ افراد کیلیے فیس بک کا زبردست فیچر آ گیا؛.
Covid-19 Useful feature in Facebook |
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک میں ‘کمیونٹی ہیلپ فیچر’ ؛ 4 سال پہلے شامل کیا گیا تھا؛ ۔
لیکن اب فیس بک کے اس؛ ‘کمیونٹی ہیلپ فیچر’؛ میں عالمی وبا کووڈ-19( covid-19) کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
فیس بک کے ‘کمیونٹی ہیلپ فیچر’ کے ذریعے کسی بھی ملک میں موجود متاثرہ شخص 50 کلومیٹر کے محیط کے اندر مدد کی درخواست کرسکے گا۔
دوسری طرف اسی طرح اگر کوئی شخص مدد فراہم کرنا چاہے گا تو اس کے لیے بھی یہ فیچر مدد گار ثابت ہو گا۔
خیال رہے کہ اس خطرناک عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی سرگرم ہیں اور آئے روز یہ پلیٹ فارمز کووڈ-19 سے آگاہی سے متعلق اقدامات سرانجام دے رہے ہیں؛ ۔
واضح رے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 42 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں؛. جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے۔
Post a Comment